بچوں کودرپیش مسائل اور فوری طور پر دی جانے والی طبی امداد Awareness about children

بچوں کودرپیش مسائل اور
 فوری طور پر دی جانے والی طبی امداد 
Awareness about children
Awareness about children


کوئی مسئلہ ہوجائے توایمرجنسی کی صورت میں گھر میں موجود افراد پریشان ہو جاتے ہیں اور گھبراہٹ میں انھیں  کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کریں تو ایسی صورت میں ذیل میں پیش کی گئی تدابیر آپکے کام آسکتی ہیں لیکن ان تدابیر کایہ مقصد بالکل نہیں کہ آپ ڈاکٹر کے پاس نہ جائیں یہ صرف ابتدائی طبی امداد ہے جس پر آپ ہسپتال پہنچنے سے پہلے فوری طور پر عمل کرسکتے ہیں۔

بچے کا ہونٹ پھٹ جانے کی صورت میں 
ایسی صورت میں فوراً بچے کے منہ میں چینی ڈال دیں خون رک جائے گا۔شہد، گڑ اور چائے کی پتی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں لیکن چینی ذیادہ بہتر ہے۔

سرپر گومڑ آنے کی صورت میں 
عموماً بچے کھیل کھیل میں گر جاتے ہیں اور انکے سر میں گومڑ ا آجاتاہے ایسی صورتحال میں نیل اور چینی فوراً ٹھنڈے پانی میں گھول کر گومڑ پر لگادیں اگر ایسا کرنا مشکل ہو تو فوراً اس جگہ جہاں گومڑ پڑا ہے اسے دبادیں۔

اگر بچے کے کان میں درد ہوگیا ہو تو
لہسن اچھی طرح کچل کر شہد میں ملاکر کان کے پیچھے اور نیچے اور ہلکا ساکان کے اوپر لگادیں اسکے علاوہ لہسن کو توے پر بھون کر کان پر رکھ دیں ہلکا گرم، اسکی ہیٹ سے بھی آرام آجاتا ہے۔

کیا آپ کے بچے کے پیٹ میں کیڑے ہیں
کلونجی کا پانی اور ناریل کا پانی پیٹ کے کیڑوں کیلئے نہایت مفید ہے ایک چمچ کلونجی کوایک کپ پانی میں ابال کر چھان لیں ایک سے دو چمچ خالی پیٹ پلا دیں اگر بچے کو ذائقہ ٹھیک نہ لگے تو شہد ملا کر پلائیں۔

بچہ سکہ یا کوئی چیز نگل جائے تو
ایسی صورت میں پریشان ہونے کے بجائے بچے کو کیلے کھلائیں پانی بالکل نہیں پلائیں،کیلا ایسی کسی بھی چیز کو آنتوں سے نکالنے میں مدد کرے گا اور ہو سکتاہے کہ ڈاکٹر کے پاس جانے تک بچے کو موشن آجائے اور پیٹ خود ہی صاف ہوجائے۔

چھوٹی موٹی چوٹ لگ جائے تو
بھیگاہوا پان والا چونا اور تل کا تیل اچھی طرح مکس کرکے اگر چاہیں تو ہلکا گرم کرکے موچ پر لگائیں اور بینڈج باندھ دیں، اسکے علاوہ اگر جوائنٹ مڑ جائے تو اسے سیدھا کرنے کی کوشش مت کریں، لکڑی یا کسی اور چیز سے ریپ کردیں جو آپکے پاس موجود ہو،جس حصے میں انجری ہو اسے ریسٹ میں رکھنا ضروری ہے فوراً ہسپتال لے کر جائیں۔

اگر بچے کو موش ہوجائے تو
چاول کی پیچ میں تھوڑی سی چینی ملا کر لازمی دیں اسکے علاوہ  دو کپ پانی میں پودینہ کے آٹھ سے دس پتے، دو چھوٹی الائچی توڑکر، اور سویا آدھی گڈی کاٹ کر ڈال کر ایک ابال آنے تک پکاکر ٹھنڈاکرکے پلادیں ہلکا سا کالا نمک ملانا چاہیں تو ملالیں یہ ٹوٹکہ خارش کیلئے بھی مفید ہے اگر خارش کیلئے استعمال کریں تو کالا نمک مت ملائیں۔
موشن کو نزلہ کی طرح فوراً روکنے کی کوشش مت کریں اگر زیادہ وقت گزرجائے تو پھر ایک چمچ چائے کی پتی میں تھوڑی سی چینی ملا کر بھی پھانک سکتے ہیں۔

خارش ہونے کی صورت میں
 خارش کیلئے اوپر والا ٹوٹکا بے حد مفید ہے اسکے علاوہ خارش کیلئے جہاں خارش ہووہاں کیلے کا چھلکا گھس لیں،  اگر دانتوں میں پیلاہٹ ہو تو بھی دن میں پانچ سے سات دفعہ دانتوں پر کیلے کا چھلکا ملیں۔

بچے کے سرمیں سفید بال نظر آئے تو
 بچوں میں عموماً ایک سے دو بال سفید ہوتے ہیں اسکے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آملہ سے اچھی بالوں کیلئے کوئی چیز نہیں آملے کا مربہ اچھی طرح سے دھو کر  ناشتے میں کھلائیں،اور سیب ذیادہ کھلائیں۔

پتی اچھلنے کی صورت میں
سونف، پودینہ، اور الائچی ابال کر پیئیں بے حد مفید ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ بڑے کاگوشت، رنگ برنگے جوس، اور پریزرویٹوز فوڈ اور آرٹیفیشل سرکہ سے پرہیز کریں۔

اگر ناف اتر آئے تو
اگر ناف اتر جائے تو سرسو ں کے تیل سے ہلکے ہلکے مساج کریں ویسے میڈیکل اس بات کو تسلیم نہیں کرتی،اسکے علاوہ سیدھے لٹاکر دونوں پاؤں کے انگوٹھے پکڑ کر تین دفعہ زور سے اوپر کی طرف جھٹکا دیں۔

جل جانے کی صورت میں
جلنے سے ہیٹ اندر تک چلی جاتی ہے اسے نکالنا ضروری ہے جلنے کی صورت میں دس سے پندرہ منٹ پانی کے نیچے رکھنا ضروری ہے چھالے پڑجانے کی صورت میں لوگ عموماً پانی لگنے سے پرہیز کرتے ہیں چھالوں میں خود پانی ہوتاہے جو ہیلنگ ایجنٹ ہوتا ہے اس پر پانی لگنے سے کچھ نہیں ہوتا اور چھالوں کو پھوڑنے سے بھی گریز کریں۔

جلے کے نشان دور کرنا ہو تو
اگر چائے یاگرم پانی سے جلے توپانی سے واش کرنے کے بعد آلو کچل کر اسکا پانی لگائیں۔ٹوتھ پیسٹ مت لگائیں اگر آلو نہیں ہے تو شہد، تِل یا کھوپرے کا تیل لگائیں یا پودینہ کا عرق لگالیں۔
اگر تیل یا ایسڈ سے جلے تو،
  آدھا کپ تِل کے تیل میں،رال سفید اور السی کے بیج پچاس پچاس گرام پیس کرڈالیں تین چمچ کھانے والے چونے کا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ایک چمچ سندور ڈال کر ملا کر پکا لیں اتنا پکائیں کہ آمیزہ کریم کی شکل اختیار کرلے۔
لگانے سے پہلے جلی ہوئی جگہ کو پہلے کیلینڈولا سے صاف کریں اسکے بعد یہ کریم لگائیں۔جلے کے نشان دور کرنے کیلئے بہترین کریم ہے۔

کھانسی کی صورت میں
کیلے کا چھلکا توے پر بھون کر پیس کر شہد میں ملا کر چاٹتے رہیں آرام آجائے گا۔
اگر الرجی والی کھانسی ہو تو
گیہوں اور ہلدی کی گانٹھیں دس دس گرام ہم وزن لے کرالگ الگ توے پر بھون لیں جلانانہیں ہے پھر انھیں پیس کر ملالیں روزانہ نہار منہ  کھائیں،پہلے دن ایک گرام دوسرے دن دو گرام تیسرے دن تین گرام اسی طرح روزانہ مقدار بڑھاتے جائیں آپکی بنائی ہوئی دوا ختم ہونے سے پہلے آرام آجائے گا۔بچوں کو شہد میں ملا کر کھلاسکتے ہیں اس دوا سے پہلے اور بعد میں پندرہ منٹ تک کچھ مت کھائیں پیئیں سگریٹ پینے والے افراد ایک گھنٹے تک سگریٹ سے پر ہیز کریں۔

اگر بچے کو مرگی کا دورہ ہوتا ہو تو
ایسی صورت میں مریض کی موومنٹ کو مت روکیں ارد گرد موجود ایسی اشیاء ہٹا دیں جو اسے نقصان پہنچانے کا باعث بنیں رومال یا کپڑے کا ٹکڑا منہ میں رکھ دیں تاکہ وہ اپنی زبان کو زخمی نہ کرسکے اگر مریض چشمہ یا نقلی دانت استعمال کرتا ہو تو اسے نکال دیں۔

آگ لگ جانے کی صورت میں 
ایسی صورت میں بلینکٹ،پردے یا کسی بھی موٹے کپڑے کا استعمال کر سکتے ہیں انھیں لپیٹ کر زمین پر لوٹنا شروع کردیں۔زیادہ آگ لگنے کی صورت میں فائر بریگیڈ کو فوراًفون کریں۔

کرنٹ لگ جانے کی صورت میں
کرنٹ لگنے کے بعد اگر مریض ہوش میں نہ ہو تو پانی بالکل مت پلائیں ورنہ وہ لنگس اور سانس کی نالی میں جائے گااور نقصان کا باعث ہوگا،  زیادہ شدید کرنٹ لگنے کی صورت میں مریض کے دل کی دھڑکن رکنے کا خطرہ ہوتاہے ایسی صورت میں پہلے 1021 پر کال کریں جب تک آپ گھٹنوں کے بل بیٹھ کراپنے دونوں ہاتھ مریض کے کندھوں پر  رکھ کراسے ہلائیں اور پوچھیں کہ آپکو میری آواز آرہی ہے یا نہیں، دس سیکنڈ کے اندر دیکھیں کہ مریض حرکت کر رہا ہے یا نہیں، سینے کے درمیان دیکھیں دھڑکن پر توجہ دیں،سینے پر ہاتھ رکھ کر زور زور سے پش کریں۔

This article for awareness about children
Awareness about children


Some problems with children & first aid
  1. Bachay ke hont phat jana
  2. Khailtay hue gir ker gomar nikl jana
  3. Kan ka dard
  4. Pait ke keeray
  5. Choti moti chot
  6. Motion
  7. Kharish
  8. Safaid baal
  9. Patti Uchalna
  10. Naaf uterna
  11. Jalnay ke nishan door karna
  12. Khansi ho jaey to
  13. Mirgi ka dora
  14. Aag lag jaye to
  15. Curent Lag jaey to

#ear pain #problem with children
#children problems #solve problem at home
#cough #children
#lib problem #safe your children
I hope like this article about awareness about your children


EmoticonEmoticon